بھٹکل:9 ؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے روکیری میں تعمیر کردہ بی ایس این ایل موبائیل بی ٹی ایس ٹاور کا مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی حکومت ہو، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومتوں کا فرض ہوتاہے۔
انہوں نےکہاکہ ضلع کی ترقی کے متعلق بہت سارے لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن یہاں کے ماحول کے مطابق ترقی کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر اضلاع سے موازنہ کریں تو ہمارے ضلع کافی ترقی یافتہ ضلع ہونے کی بات کہی۔ ریاست میں سب سے زیادہ یعنی 404موبائیل ٹاور اترکنڑا ضلع میں ہیں، اترکنڑا ایک پہاڑی ضلع ہے ، یہاں ٹکنکل طورپر بی ایس این ایل کی ترقی ضروری ہونےکی بات کہی۔ رکن اسمبلی سنیل نائک ، لکشمی نارائن بھٹ، روی نائک، شری کنٹھ ہیبار، بی ایس این ایل نائب جنرل مینجر اے بی گوڈا، شیوانند ہیبار ، ایم ڈی نائک ، مکند نائک، روی نائک جالی وغیرہ موجود تھے۔